حیدرآباد۔3نومبر(اعتماد نیوز)آج تلگو دیشم پارٹی کے رکنیت سازی مہم کا
آغاز این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں آغاز عمل میں آیا۔ اس موقع پر تلگو دیشم
پارٹی کے صدر و چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو نے پہلی رکنیت حاصل کی۔
انہوں نے
دعوی کیا کہ تلگو دیشم پارٹی کو مٹانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر دو سال میں ایک مرتبہ اس مہم کا آغاز کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم کارکنوں کو بہترین قائدین میں شامل کرنا ہی
تلگو دیشم پارٹی کا نصب العین ہے۔